پرتگال کے جنگل میں بھیانک آگ لگنے سے 62 افراد ہلاک

پیڈروگاؤ گرینڈ( پرتگال) :پرتگال کے وسطی حصہ میں جنگل میں لگی شدید آگ کی زد میں آنے سے 62 لوگوں کی دردناک موت ہو گئی ہے۔ مرنے والوں میں زیادہ تر وہ لوگ ہیں جو اپنی گاڑیوں سے فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ پرتگال کے وزیر اعظم انتونیو کوسٹا نے کہا، ” آگ اتنی شدید تھی کہ ہمیں ایسا انسانی المیہ یاد نہیں ہے۔
” وزیراعظم نے کہا کہ اس حادثے میں مرنے والوں کی تعداد مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فائر برگیڈ نے دوردرازگاؤں کی چندعمارتوں میں جلے ہوئے باقیات دیکھے ہیں۔ زیادہ تر متاثرین سڑکوں پر اپنی گاڑیوں میں پھنسے ہوئے تھے اور آگ ان کے گھروں تک پہنچ رہی تھی۔ پولیس نے بتایا کہ کل بجلی کی تار سے ایک درخت میں آگ لگی اور تیز ہواؤں کی وجہ سے یہ تیزی سے پھیل گئی۔

Title: a massive forest fire in portugal has killed at least 62 people | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply