کینیا طیارہ حادثہ کے157ہلاک شدگان میں ایک ہی ہندوستانی کنبہ کے 6افراد بھی شامل

اوٹاوہ: اتوار کے روز ایتھوپیائی ایرلائنز کے طیارہ حادثہ میں جو157افراد ہلاک ہوئے ان میں کناڈا مقیم ایک ہندوستانی کنبہ کے وہ 6افراد بھی شامل ہیں جو کینیا میں سفاری پارک کی سیرکے لیے آئے تھے۔لیکن بد قسمتی سے ان کا یہ تفریحی دورہ اس وقت ایک ڈراؤنے خواب میں بدل گیا جب وہ طیارہ جس میں وہ نیروبی جارہے تھے عدیس اباب سے پرواز بھرتے ہی حادثہ کا شکار ہو گیا۔

اتوار کے روز انٹرنیشنل ایرپورٹ سے اڑان بھرنے کے 5منٹ بعد ہی اس بوئنگ737طیارہ سے رابطہ منقطع ہو گیااور وہ ایتھوپیائی شہر بشوفتو کے مضافات میں واقع تولو فارا گاؤں کے قریب گرکر دھماکہ سے پھٹ گیا۔جس میں149مسافر ور عملہ کے 8افراد ہلاک ہو گئے۔

جس ہندوستانی کنبہ کے لوگوں کی اس حادثہ میںموت ہوئی ان کی شناخت73سالہ پناگیش ویدیہ،ان کی اہلیہ 67سالہ ہانسینی ویدیہ، ان کی بیٹی37سالہ کوشا ویدیہ، اس کا شوہر 45سالہ پریریت دکشت اور ان کے دو بچے انوشکا اور اشکا کے طور پر کی گئی ہے۔

بزرگ ویدیہ جوڑا سورت، گجرات کا رہائشی تھا جبکہ ان کی بیٹی ،داماد اور ان کے دونون بچے ہند نژاد کناڈیائی تھے۔یہ کنبہ کناڈ میں رہتا تھا اور سفاری تعطیلات منانے کینیا آیا ہوا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: 6 of indian family in canada among 157 dead in ethiopian plane crash in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.