میانمار کے وسطی علاقے میں زلزلہ کے شدید جھٹکے

رنگون:(رائٹر) میانمار کے وسطی حصے میں آج زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کی شدت کافی زیادہ تھی جس سے جنوب مشرقی ایشیائی کے ممالک میں مختلف مقامات پر عمارتیں ہل گئیں۔
امریکی ارضیاتی سروے کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر پیمانے پر 6.8 اندازہ لگائی گئ ہے۔ زلزلے کا مرکزمکٹیلا قصبے سے 143 کلومیٹر مغرب میں سطح زمین سے 84 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ زلزلے سے میانمار کے سب سے بڑے شہر رنگون اور دیگر شہروں کی عمارتیں ہل گئیں۔ میانمار کے مشرق میں بینکاک اور مغرب میں بنگلہ دیش میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
م?انمار حکومت نے بتایا کہ ملک کے جنوب مشرق میں منڈالے اور چان شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک اور بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں بلند عمارتوں میں جھٹکے محسوس کئے گئے۔ تاہم، زلزلے سے کسی قسم کے جان و مال کے نقصان کی اطلاع نہیں ہے، اگرچہ بعض مقامات پر املاک کو جزوی نقصان پہنچنے کی ابتدائی رپورٹیں ملی ہیں۔
میانمار میں حکمراں نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی کے ایک مقامی افسر نے بتایا کہ زلزلے سے ان کا مکان ہل گیا۔ لوگ خوفزدہ ہو گئے اور فوری طور پر عمارت سے باہر نکل گئے۔ انہوں نے کہاکہ “میں شہر میں صورتحال کا جائزہ لینے گیا۔ کچھ عمارتوں میں دراڑیں پڑی نظر آئیں اور کچھ عمارتوں کو جزوی طور نقصان پہنچا ہے “۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: 6 8 earthquake shakes central myanmar in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply