کابل: بم دھماکوں میں 5خواتین اور وزارت معدنیات کے8ملازمین سمیت 56ہلاک

کابل: گذشتہ 24گھنٹے کے دوران قومی دارالخلافہ کابل میں تسلسل سے ہونے والے بم دھماکوں میں کم از کم 56افراد ہلاک ہو گئے۔

وزارت داخلہ کے ایک بیان کے مطابق جمعرات کی صبح کو ہونے والے دھماکے میں پانچ خواتین اور ایک بچہ سمیت11افراد ہلاک ہو گئے۔ اسی دھماکے میں45دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

یہ تینوں د ھماکے مشرقی کابل میں ہوئے ۔وزارت کے ترجمان نصرت رحیمی نے بتایا کہ پہلا دھماکہ وزارت معدنیات کے عین قریب ہوا جس میں ایک موٹر سائیکل سوار خود کش بمبار نے خود کو دھماکہ سے اڑا لیا۔

افغان وزارت معدنات کے مطابق اس دھماکے میں ہلاک ہونے والوں 11افرادمیں اس کے بھی8ملازمین شامل ہیں۔دوسرا دھماکہ ایک دیسی بم کا تھا ۔یہ دھماکہ بھی اسی علاقہ میں ہوا۔

رحیمی نے مزید بتایا کہ تیسرا دھماکا جو کار بم دھماکہ تھا مشرق میں کچھ اور دور ہوا۔جس میں کم ا زکم 10افراد مارے گئے۔ اس دھماکے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کر لی ہے۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ اس علاقہ سے گذر رہے غیر ملکی حملہ آوروں کے ایک قافلہ کو ہدف بنا کر یہ دھما کہ کیا گیا تھا۔

اس سے قبل بدھ کی شب کابل کے مغربی علاقہ میں ایک طالبان خود کش بمبار نے دھماکہ خیز مواد سے بھری اپنی کار اڑادی جس میں کم ا زکم35افراد ہلاک اور 40دیر زخمی ہو گئے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: 56 killed in afghanistan bomb attack in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.