پیرو میں بس 260 فٹ گہری کھائی میں جا گری ، 44ہلاک

لیما: پیرو میں ایک ڈبل ڈیکر مسافر بس کھائی میں گر گئی جس میں کم از کم 44افراد ہلاک اور 20سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔یہ حادثہپیرو کے جنوبی علاقے ایروقی پا میں پیش آیا ۔
خبرایجنسی کے مطابق پین امریکن ہائی وے پر سفر کرتی مسافر بس بے قابو ہوکر سڑک کے ساتھ 260 فٹ گہری کھائی میں جا گری ۔ حادثے کے مقام پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
غور طلب ہے کہ پیرو میں یہ دوسرا بس حادثہ ہے اس سے پہلے جنوری میں بھی شدید بس حادثہ پیش آیا جس میں 48افراد کی موت ہو ئی تھی۔

Title: 44 dead in peru bus accident | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply