شام کے 5 صحافیوں کے وحشیانہ قتل کا ویڈیو جاری

دوبئی :خونخوار دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) نے ایک ویڈیو جاری کیا ہے۔ جس میں شام کے پانچ صحافیوں کا قتل کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
سیرین آبزرو ویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق داعش نے گزشتہ برس اکتوبر شام کے صحافیوں کو اس وقت یرغمال بنالیا تھا۔ جب وہ ایک پروگرام میں شام کے مشرقی شہر دیر الزور گئے تھے اور بعد میں دسمبر میں ان صحافیوں کا قتل کردیا گیا تھا۔
داعش نے ان صحافیوں کے قتل کا ویڈیو اب جاری کیا ہے۔ آبرزوویٹری کے سربراہ رامی عبدالرحمان نے کہا کہ پانچ صحافیوں کے اغوا اور قتل کی خبر چھپاکر رکھی گئی تھی۔
آبزرویٹری کے مطابق ویڈیو فوٹیج میں شام کے دیر الزور میں ایک صحافی کو ہتھکڑی لگایا ہوا دکھایا گیا ہے اور اس کے گلے میں دھماکہ خیز چیز لگاکر اس کاقتل کردیا گیا۔ ایک دیگر صحافی کا بھی اسی طرح قتل کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے لیکن اس کے گلے میں لیپ ٹاپ لٹکا ہوا دکھایا گیا ہے۔تیسرے صحافی کو لوہے کے ایک دروازے سے بندھا ہوا دکھایاگیا ہے۔
چوتھے صحافی کا چاقو سے گلا پر وار کرتے ہوئے جب کہ پانچویں صحافی کا دھاردار ہتھیار سے گلا کاٹتے ہوئے دکھاگیا ہے۔ ویڈیو میں صحافیوں پر داعش کے خلاف کارروائی کرنے، کسی دیگر پارٹیوں کے ساتھ رابطہ رکھنے اور رقم حاصل کرنے سمیت کئی الزامات لگائے گئے۔
ویڈیو میں داعش کے ترجمان کو جہادیوں اور اللہ کے دشمنوں کے خلاف رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں کو وارننگ دیتے ہوئے اور یہ کہتے ہوئے دکھایاگیا ہے کہ داعش ایسے صحافیوں کو نشانہ بنائے گا چاہے وہ یوروپ میں رہتے ہوں۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ شام میں سال 2011 سے لے کر اب تک کم از کم 95 صحافیوں کا قتل کیاجاچکا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: 4157 in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply