کویت: تیل کی دولت سے مالامال ملک کویت کے وزیر برائے صحت باسل حمود الصباح نے کہا ہےکہ ملک میں کورونا وائرس کے مزید4 مریض رو بصحت ہو گئے۔ الصباح نے ٹوئیٹ کر کے کہا کہ ” ان چار کے صحتیاب ہونے سے ملک میں اس موذی مرض سے رو بصحت ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 43ہو گئی۔ اور ہم اللہ بزرگ و برتر سے دعا گو ہیں کہ باقیوں کو بھی صحت و زندگی بخش دے“۔ منگل تک کویت نے ملک میں کورونا وائرس کے 191 مصدقہ کیس بتائے تھے۔وزارت صحت کے مطابق ان 191کیسوں میں سے 152ابھی مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔جکن میں سے5انتہائی نگہداشت والے یونٹ میں ہیں۔کویت میں17ہزار لوگوں کے خون کے نمونوں کی جانچ کی گئی اور اس مرض کو تیزی سے پھیلنے سے روکنے کے لیے متعدد احتیاطی اقدامات کیے گئے۔ ہفتہ کو ملک میں11گھنٹے کا کرفیو لگایا گیااور عوامی اجتماع میں تعداد محدود کر دی گئی۔ کرفیو کی خلاف ورزی پر تین سال کی قید اور دس ہزار کویتی دینار جرمانے کی سزا کا اعلان کیا گیا ہے۔نیشنل گارڈ کو ہدایت کی گئی کہ وہ کرفیو کے نفاذ میں وارت داخلہ کی مدد کرے۔ 26مارچ تک سرکاری و نجی کمپنیوں اور دفاتر میں کام روک دیا گیا تھا جس میں مزید2ہفتہ کی توسیع کر دی گئی۔کویت میں اسکول، کالج و یونیورسٹیوں میں4اپریل تک تعطیلات کر دی گئیں۔نیز تااطلاع ثانی کویت آنے جانے والی تمام پروازیں معطل کر دیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *