امریکہ کی شمال مشرقی ریاست وسکونسن میں فائرنگ، پولیس افسر سمیت 4 ہلاک

ویسٹن: امریکہ کے شمالی وسکونسن میں بدھ کو فائرنگ کے تین واقعات میں اس وقت ایک پولیس اہلکار سمیت چار افراد ہلاک ہو گئے جب ایک بینک میں آپسی جھگڑا خونریز تصادم میں تبدیل ہو گیا اور تین مقامات پر فائرنگ ہوئی۔انکوائری حکام نے اسے باہمی تنازعہ بتاتے ہوئے دہشت گردانہ واقعہ سے انکار کیا ہے۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق اس معاملے میں ایک مشتبہ کو حراست میں لیا گیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ فی الحال معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ شمالی وسکونسن کے تین علاقوں میں فائرنگ کا واقعہ ہوا۔
برطانوی پارلیمنٹ کے باہر دہشت گردانہ حملے کے بعد امریکہ میں فائرنگ کا یہ واقعہ سامنے آیا ہے۔ یہ واقعہ وسکونسن علاقے میں واقع میراتھن بچت بینک کے علاوہ ایک قانونی فرم اور ایک اپارٹمنٹ کمپلکس کے احاطے میں ہوا۔ اس دوران فائرنگ میں سوات ٹیم کا ایک افسر مارا گیا۔ حکام نے واقعہ کے بعد منعقد ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اب عوام کو کسی طرح کا خطرہ نہیں ہے۔تاہم انہوں نے اس دوران نہ تو حملے میں مارے گئے لوگوں اور نہ ہی مشتبہ کے بارے میں مکمل اطلاع دی۔ محکمہ انصاف کی فوجداری تحقیقات شاخ کے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر جوزف اسمتھ نے بتایا کہ تقریباً 100 اہلکار معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ کمپلکس کے عینی شاہد سسین تھمپسن نے صحافیوں سے کہا کہ اس نے احاطے میں گولی چلنے اور چیخنے ۔چلانے کی آوازیں سنیں۔ وہ گھر سے باہر نکلی تو پولیس نے اسے روک دیا اور گھر کے اندرہی رہنے کہا ۔
انہوں نے باہر سے اس کے دروازے پر تالا بھی لگا دیا۔ بعد میں پولیس حکام نے تالا کھول دیا۔ دوسرے عینی شاہد اومر نے کہا کہ کمپلکس میں اس نے پولیس کی کئی گاڑیاں دیکھیں تو سمجھ گیا کہ سب کچھ ٹھیک نہیں ہے۔ اس کے کچھ دیر بعد اسے فائرنگ کے واقعہ کا پتہ چلا۔ اس نے کہا ’گیمبیا سے میں نے حال ہی میں اس اپارٹمنٹ میں شفٹ کیا ہے۔ مجھے یہ سمجھ میں نہیں آ رہا ہے کہ امریکہ میں اس طرح کے واقعات کیوں ہوتے ہیں۔ یہ پاگلپن ہے۔ آپ کے پاس سب کچھ ہے۔ اس طرح کے واقعات میں ملوث ہونے کی بجائے آپ اچھی زندگی کیوں نہیں گزار سکتے؟

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: 4 die in series of shootings in northern wisconsin in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply