افغانستان کے 5صوبوں میں فوجی کارروائی ،37انتہاپسند ہلاک،3گرفتار

کابل : افغانستان کے 5صوبوں میں افغان اسپیشل فورسز کی تازہ کارروائی اور فضائی حملوں میں کم ا زکم37دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

باخبر فوجی ذرائع کے طابق پیر کے روز اروزگان صوبے کے ترین کوٹ شہر میں ایک فضائی حملہ کیا گیا جس میں 9طالبان مارے گئے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ پتیکا صوبہ میں افغان اسپیشل فورسز کی زمینی کارروائی اور فضائیہ کے طیاروں کی بمباری میں بھی مزید9انتہاپسند ہلاک ہوئے۔

غزنی صوبہ میں افغان اسپیشل فورسز کی دو علیحدہ کارروائیوں میں کم ا زکم11انتہاپسند ہلاک ہوئے جبکہ تین دیگر کوزندہ پکڑ لیا گیا۔

فراہ صوبہ کے شائب کوہ ڈسٹرکٹ میں ایک فضائی کارروائی میں 3طالبان ہلاک ہوئے جبکہ بغلان صوبہ کے برخا ضلع میں217کور کی ایک کارروائی کے دوران5طالبان انتہاپسند مارے گئے۔علاوہ ازیں کئی طالبان زخمی بھی ہوئے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: 37 militants killed in latest operations of afghan special forces and in airstrikes in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.