افغانستان کے پانچ صوبوں میں فوجی کارروائی،31طالبان ہلاک

کابل: افغانستان کے پانچ صوبوں غزنی،ہلمند، لغمان، قندوز اور پکٹیا میں گذشتہ24گھنٹے کے دوران افغان سلامتی دستوں کی کارروائی میں کم از کم 31طالبان ہلاک ہو گئے۔

سلامتی دستوں نے ہلمند صوبہ کے مرجہ ،لشکر گاہ اور نواہ بارک زئی میں فضائی حملے کر کے 7طالبان کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔

سلامتی دستوں نے لغمان صوبہ میں بھی کارروائی کرتے ہوئے عیلی شینگ ڈسٹرکٹ میں فضائی حملہ کیا جس میں 3طالبان ہلاک ہو گئے۔ایک دیگر فضائی کارروائی میں اسپیشل فورسز نے لغمان صوبہ کے ہی علینگار ڈسٹرکٹ میں 11طالبان کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

سی کارروائی کے دوران طالبان کے اسلحہ بارود کا ایک ذخیرہ بھی تباہ ہو گیا۔ فوجی اہلکاروں نے بتایا کہ غزنی صوبہ کے ڈیہہ یاک ڈسٹرکٹ میں فضائی حملہ میں ایک طالبان مارا گیا۔

علاوہ ازیں قندوز صوبہ کے قندوز سٹی میں خصوصی دستوں نے کارروائی کرتے ہوئے 12طالبان کو ہلاک کر دیا۔ اسی کارروائیکے دوران اسپیشل فورسز نے اسلحہ کا ایک چھوٹا ذخیرہ بھی تباہ کر دیا۔

اسپیشل فورسز نے پکٹیا کےسید کرم ڈسٹرکٹ میںبھی اسلحہ کا ایک ذخیرہ تباہ کر دیاطالبان گروپ نے ابھی تک ان کارروائیوں کے حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کیا ۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: 31 taliban militants killed in special forces raids in 5 afghan provinces in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.