افغانستان میں 24گھنٹے کے دوران31 داعش دہشت گرد مارے گئے

کابل: ملک کے صوبہ ننگر ہار کے کئی شہروں میں گذشتہ24گھنٹے کے دوران سیکورٹی فورسز کی فضائی کارروائی میں دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کے کم از کم31دہشت گرد مارے گئے۔
افغانستان کی وزارت دفاع کے مطابق ان کارروائیوں میں دہشت گردوں کے چار ٹھکانے بھی تباہ کر دیے گئے۔یہ حالیہ کارروائیاں افغان نیشنل ڈیفنس اینڈ سیکورٹی فورسز کے زیر نگرانی شاہین 25-آپریشن کے عنوان سے کی جارہی ہیں۔
کیونکہ طالبان ، داعش اور دیگر باغیوں کی بڑھتی سرگرمیوں نے افغان فورسز اور امریکی فورسز کو ان کی باغیانہ اور دہشت گردانہ سرگرمیوںکو کچلنے کے لیے یہ آپریشن شروع کرنا پڑا ہے۔ جسے شاہین 25-نام دیا گیا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: 31 militants killed in afghanistan mod in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply