جرمنی میں مسجد پر چھاپے کے بعدداعش سے تعلق رکھنے کے شبہ میں 3گرفتار

برلن:جرمن پولس نے آج برلن میں دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ فی العراق و الشام ( داعش) سے تعلق رکھنے اور تربیت حاصل کرنے کے لیے مشرق وسطیٰ جانے کا منصوبہ بنانے کے الزام میں تین مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتاری سے قبل پولس نے اس مسجد پر چھاپہ مارا تھا جہاں کرسمس میلے کا حملہ آور انیس عامری بار بار آیا کرتا تھا۔
پولس کے ترجمان نے آج بتایا کہ” ہم نے دہشت گردانہ سرگرمی اور عسکری تربیت کے لیے مشرق وسطی جانے کا منصوبہ بنانے والے تین مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے۔ تاہم ان کے پاس جرمنی میں دہشت گردانہ حملے کے کسی ٹھوس منصوبے کا ثبوت نہیں ملا ہے”۔
پولس کے ترجمان نے مشتبہ افراد کے پس منظر کے بارے میں کچھ بھی بتانے سے انکار کر دیا ، تاہم، انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ پولس نے موئبٹ میں واقع مسجد میں چھاپہ مارا تھا۔ بیلڈ اخبار کے مطابق ان تینوں مشتبہ افراد کا شام اور عراق میں داعش کے ارکان کے ساتھ قریبی تعلق ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: 3 terrorism suspects arrested after mosque raid in berlin in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply