افغانستان میں دو پاکستانی خود کش بمبار سمیت تین گرفتار

کابل: افغان سلامتی دستوں نے تین خود کش بمباروں کو گرفتار کیا ہے ۔افغانستان کے صوبہ ننگر ہار میں مختلف کارروائیوں کئے دوران پکڑے گئے ان تینوں خود کش بمباروں میں د وپاکستانی ہیں۔

ننگر ہار صوبائی حکومت کے میڈیا دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ان تینوں خود کش بمباروں کو افغان انٹیلی جنس نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکورٹی کے اہلکاروں نے گرفتار کیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ نیشنل ڈاریکٹوریٹ آف سیکورٹی کے اہلکاروں نے ننگر ہار صوبہ کے دارالخلافہ جلال آباد اور شینوار ڈسٹرکٹ میں کارروائیاں کی تھیں اور انہی کارروائیوں کے دوران یہ تینوں خود کش بمبار اہلکاروں کے ہتھے چڑھے۔

صوبائی حکومت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ خود کش بمبار ننگر ہار میں اہم حکومتی کمپاؤنڈ پر حملہ کرنے ارادہ کر رہے تھے۔

حکومت مخالف مسلح انتہا پسندوں بشمول طالبان نے ان خود کش بمباروں کی گرفتاری پر ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: 3 suicide bombers including two pakistanis arrested in nangarhar in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.