ایران میں پاسداران انقلاب کی فوجی پریڈ پردہشت گردانہ حملہ، 24 جاں بحق

تہران: ایران کے صوبہ خوزیستان کے اہواز شہر میں ایک فوجی پریڈ کے دوران دہشت گردانہ حملہ می کم از کم24فوجی ہلاک اور 53دیگر زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں ایک بچہ اور ایک خاتون بھی شامل ہے۔

ایران کی سرکاری خبر رفساں ایجنسی ایرنا کے مطابق پاسداران انقلاب (آئی آر جی سی) اور بسیجی (رضا کار) دستوں کے اہلکاروں کے بھیس میں دہشت گردوں نے پریڈ کے دوران اسٹینڈ کے پیچھے سے پریڈ کر رہے فوجیوں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

آئی آر جی سی کے ترجمان رمضان شریف نے کہا کہ ان دہشت گردوں کا تعلق سعودی عرب سے ہے۔ جن لوگوں نے مسلح دستوں اور عوام پر فائرنگ کی ہے وہ سعودی عرب کی زیر سرپرستی پنپ رہے الاحوازیہ گروہ سے ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: 24 killed in attack on iranian military parade in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment