بروسلز میں دہشت گردانہ حملوں میں 34ہلاک درجنوں زخمی

بروسلز:بلجیم کے دارالخلافہ بروسلز کے مضافات میں منگل کی صبح دو بم دھما کے ہوئے جس میں کم ا زکم34افراد ہلاک اور35 دیگر زخمی ہو گئے۔بلجیم کے سرکاری نشریہ میں بتایا گیا ہے کہ ایک دھماکہ زوانتم ہوائی اڈے کو نشانہ بنا کر کیا گیا جس میں ایک شخص ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہوئے جبکہ دوسرے دھماکے میں بروسلز کے میٹرو اسٹیشن کو نشانہ بنایا گیا۔
دھماکہ کے فوراً بعد آسمان تک کثیف دھویں کا ایک مرغولہ اٹھتا دکھائی دیا اور ہوائی اڈہ ٹرمنل پر موجود مسافر خوف زدہ ہو کر بھاگتے دیکھے گئے۔ کچھ مقامی ذرائع ابلاغ نے ان دھماکوں کو خود کش حملے قراردیا اور کہا کہ اس میں کم ا ز کم34 افراد ہلاک ہوئے ہیں لیکن سرکاری طور پر ابھی اس تعداد کی تصدیق نہیں کی گئی۔ زوانتم ہوائی اڈہ بروسلز کا اصلبین الاقوامی ہوائی اڈہ ہے جسے یکے بعد دیگرے ہونے والے دھماکوں کے بعد خالی کرا لیا گیا۔
حکام نے اس حملے کو ممکنہ دہشت گردانہ حملہ سے تعبیر کیا ۔ پولس نے ایک نوجوان کے پیر میں گولی مار کر زخمی کر دیا اور پھر اسے گرفتار کر لیا اس نوجوان کی شناخت عبد السلام کے طور پر ہوئی ہے اور وہ26سال کا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: 21 killed 30 wounded as twin explosions rock brussels airport in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply