افغانستان میں فضائیہ کی بمباری میں دو اہم طالبان کمانڈروں سمیت متعدد انتہاپسند ہلاک یا زخمی

کابل:افغانستان کے شمالی کندوز ،سرائے پل اور بغلان صوبوں میں علیحدہ کارروائیوں میں افغان فضائیہ کے فضائی حملوں میں کم از کم 35طالبان انتہاپسند ہلاک یا زخمی ہو گئے۔
افغان فوج کے209ویں شاہین کور نے ایک بیان میں بتایا کہ سرائے پل صوبہ کے سید ضلع میں کارروائی کے دوران دو اعلیٰ کمانڈروں سمیت19طالبان ہلاک ہو گئے جبکہ شمالی کندوز صوبہ کے قلعہ زال کے افغان مزار گاو¿ں میں افغان فضائیہ اے29-ہلکے جنگی طیاروں نے طالبان کے ٹھکانوں کو نشانلہ بنا کر بمباری کی جس میں کم از کم15طالبان ہلاک یا زخمی ہوئے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ فضائی حملوں میں مولوی کرامت اللہ اور مولوی مقدس کی پناہ گاہوں کو نشانہ بنایا گیا۔جس میں کم ا زکم9انتہاپسند ہلاک ہو ئے۔جبکہ سرائے پل کے سید گاو¿ں میں جو دو کمانڈر مارے گئے ان کی شناخت قاری کریم اور مولوی یعقوب کے طور پر کی گئی ہے۔
شاہین کور 209نے ایک علیحدہ بیان میں کہا ہے کہ بغلان صوبہ میں فوج نے پامیر10-کارروائیوں میں کم از کم 6طالبان ہلاک اور چار دیگر زخمی ہوگئے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: 2 key taliban commanders among several dead in afghanistan in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.