امریکی ریاست مشیگن کی یونیورسٹی میں فائرنگ ،2 افراد ہلاک

مشیگن:امریکی ریاست مشی گن کی ایک یونیورسٹی میں اندورنی تنازع کے دوران فائرنگ سے2 افراد ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سینٹرل مشی گن یونیورسٹی کے کیمبل ہال میں فائرنگ کے قریب کی گئی۔
مشی گن کی سینٹرل یونی ورسٹی نے اپنی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا اکاو¿نٹ پر واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے جبکہ پولیس نے تمام لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے۔
یونی ورسٹی نے اپنے سوشل میڈیا پیج کے ذریعے اپیل کی ہے کہ اگر کوئی مشتبہ چیز نظر آئے تو ہیلپ لائن نمبر پر فون کریں۔مقامی حکام کے مطابق حملہ آور سیاہ فام شخص تھا جو مسلح اور خطرناک معلوم ہوتا ہے۔
بعد ازاں مقامی پولیس نے حملے میں دو افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حملے میں یونیورسٹی کا کوئی طالبعلم ہلاک نہیں ہوا بلکہ حملہ گھریلو جھگڑے کا شاخسانہ ہے۔

Title: 2 dead in michigan college shooting suspect at large | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply