افغانستان میں 179طالبان دہشت گرد مارے گئے

کابل: شمالی افغانستان میں افغان فوج نے اعلان کیا ہے کہ جب سے طالبان نے موسم بہار میں ”الفتح“ عنوان سے جو دہشت گردانہ کارروائی شروع کرنے کا اعلان کیا ہے 179طالبان دہشت گردبشمول گروپ کے 15کمانڈرز مارے جا چکے ہیں۔

فوج کے شاہین کور 209 کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بدخشاں ، قندوز، بغلان، بلخ ، سرائے پل اور فریاب صوبوں مٰں یہ دہشت گرد مارے گئیے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ان تصادموں میں 77انتہاپسند اور چھ کمانڈر زخمی بھی ہوئے ہیں۔209ویں شاہین کور نے ان کارروائیوں کے دوران سلامتی دستوں کے 7اہلکاروں کی ہلاکت اور 11دیگر کے زخمی ہو جانے کی بھی تصدیق کی ہے۔

لیکن ابھی تک کوئی غیر فوجی نہیں مارا گیا۔ہلاک ہونے والے انتہاپسندوں میں افغانوں کے علاوہ غیر ملکی دہشت گرد بھی شامل ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: 179 militants killed in north since the launch of talibans spring offensive military in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.