افغانستان میں17طالبان ہلاک،بھاری مقدار میں اسلحہ بارود اور ایک روسی راکٹ تباہ

کابل: جنوب مشرقی غزنی صوبہ میں شاہراہ ایک پر خصوصی افواج نے زبردست کارروائی جس میںکم ا زکم 17طالبان انتہاپسندہلاک اور 8دیگر زخمی ہو گئے۔

باخبر فوجی ذرائع نے بتایا کہ افغان اسپیشل فورسز نے غزنی میں پائی وے ون پر کارروائی کر کے 17طالبان کو ہلاک کر دیا۔

اسی دوران افغان مسلح افواج نے حکومت مخالف مسلح عناصر کو کچلنے کے لیے ملک گیر پیمانے پر انسداد دہشت گردی کارروائیوں میں اضافہ کر دیا۔

افغان اسپیشل فورسز نے ہلمند صوبہ میں بھی کارروائی کرتے ہوئے کئی ہلاکت خیز بم ، ایک روسی راکٹ اور کچھ بم ساز اشیاء اور اوزارتباہ کردیے اور بھاری تعداد میں فوجی وردیاں بر آمد کیں۔

فوجی ذرائع نے اس کارروائی کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ فوج نے جنوبی ہلمند کے گرم شیر ڈسٹرکٹ میں کارروائی کی اور اس دوران اس نے 4اینٹی وہیکل آئی ای ڈی، 7پریشر پلیٹس ایک روسی راکٹ، 10ٹیکٹیکل جیکٹس، بارود اور بم سازی کا سازو سامان تباہ کر دیا۔

تاہم ابھی تک حکومت مخالف انتہا پسندوں بشمول طالبان نے نہ تو 17طالبان کی ہلاکت پر کوئی تبصرہ کیا ہے اور نہ ہی ہلمند میں فوجی چھاپے پر کوئی تبصرہ کیا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: 17 taliban fighters killed destroy several ieds russian rocket in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.