افغانستان میں داعش کے 17دہشت گرد فضائی حملہ میں ہلاک

کابل: افغانستان کے مشرقی صوبی ننگر ہار میں یکے بعد دیگرے کئی فضائی حملوں میں دولت اسلامیہ فی العراق و الشام(داعش) کے کم ا زکم17دہشت گرد مارے گئے۔
صوبائی پولس کمان نے ایک بیان میں کہا کہ یہ فضائی کارروائیاں اچین ڈسٹرکٹ میں منگل اور بدجھ کی درمیانی شب میں کی گئیں۔بیان میں مزید تفصیل دیتے ہوئے کہا گیا کہ پیکھ اور مہمند دارا علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر کم از کم چار حملے کیے گئے۔
پولس کمان کے مطابق ان حملوں میں انتہا پسندوں کے متعدد ہتھیار، بارود اور دھماکہ خیز مواد تباہ کر دیا گیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: 17 foreign isis militants killed in us airstrikes in east of afghanistan in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply