چین میں ایک شخص نے گاؤں کے 16 افراد کا کیا قتل

بیجنگ: (رائٹر) چین کے دورافتادہ گاؤں میں ایک شخص نے 16 گاؤں والوں کو قتل کردیا جن میں تین بچے بھی شامل ہیں۔ پولیس نے آج مشتبہ قاتل کو گرفتار کرلیا۔ یہ خبر سرکاری میڈیا نے دی ہے۔ چین میں اجتماعی قتل کے واقعات بہت کم ہوتے ہیں۔ اس واقعہ کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوپائی ہے۔
اجتماعی قتل کو انجام دینے والے کو یونّان صوبہ کی راجدھانی کنمنگ میں گرفتار کیا گیا جو جائے واقعہ ییما سے 124 میل دور ہے۔ جن لوگوں کا قتل کیا گیا ہے وہ چھ کنبوں سے تعلق رکھتے تھے۔ ان کی لاشیں گاؤں کے مختلف مقامات پر پائے گئے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: 16 persons from six households murdered in china in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags:

Leave a Reply