مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ٹرین حادثہ،16ہلاک 40 افرادزخمی

قاہرہ :مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے شمال میں 2 ٹرینوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں کم از کم 16 افراد ہلاک اور 40 کے قریب زخمی ہو گئے۔میڈیارپورٹ کے مطابق حادثہ مصر کے صوبے بہیرا میں ایک مسافر ٹرین اور مال گاڑی کے آپس میں ٹکرانے کے باعث پیش آیا، حادثہ ق±م حمادا میں ایک ٹرین اسٹیشن کے باہر پیش آیا۔
ایک عینی شاہد نے بتایا کہ مسافر ٹرین کی دو بوگیاں ایک دوسرے سے علیحدہ ہوئیں اور مال بردار گاڑی سے ٹکرا گئیں ۔مصر کی وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی جگہ پر 30 ایمبولینسیں اور ریسکیو ورکرز موجود ہیں جو امدادی کارراوئیوں میں مصروف ہیںاور زخمیوں کو مقامی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ برس اگست میں بھی مصر کے ساحلی علاقے اسکندریہ میں ایک ٹرین حادثے میں 41 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: 16 killed 40 injured in a train collision in egypts baheria governorate in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply