روس کے شہر کیریتش میں دھماکہ،13ہلاک50سے زائد زخمی

ماسکو: روس کے شہر کیریتش میں ایک زبردست دھماکہ ہوا جس میں کم از کم13افراد ہلاک اور50دیگر زخمی ہو گئے۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق یہ دھماکہ ایک کالج تنصیب میں گیس سلنڈر پھٹنے سے ہوا۔لیکن کیریتش ۔کریملن کے ترجمان نے اسے ممکنہ دہشت گردانہ کارروائی بتایا ہے۔

کریمیا کی وزارت صحت کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو لے جانے کے لیے 8ایمبولنسوں کا عملہ جائے وقوعہ پہنچ گیا اور فضائی میڈیکل خدمات بھی حاصل کر لی گئیں۔

وزارت صحت نے مزید بتایا کہ کم ا زکم50افراد زخمی ہوئے ہیں ان میں سے25کو ،جو معمولی زخمی ہیں ایک مقامی اسپتال میںہی طبی امداد بہم پہنچائی جا رہی ہے۔

دھماکے سے کالج کی عمارت کی کھڑکویں کے شیشے چٹخ گئے۔صدر ولادمیر پیوٹین نے وزارت صحت کو حکم دیا ہے کہ وہ ہنگامی اقدامات کرتے ہوئے ضروری محسوس کریں تو شدید زخمیوں کو بذریعہ طیارہ روس کے دیگر بڑے اسپتالوں میں منتقل کر دے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: 13 people dead up to 50 injured following blast in kerch russia in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply