انڈونیشیا میں کشتی حادثہ،13 افرادکے ڈوب کر ہلاک ہوجانے کا خدشہ

کوالالمپور: ملیشیا سے انڈونیشیا جانے والی ایک کشتی، جس میں 15 افراد سوار تھے ، انڈونیشیا کے جزیرے صباح کے نزدیک سمندر میں ڈوب گئی۔ اب تک اس کشی میں سوار ہونے والوں میں سے صرف دو لوگ ہی زندہ مل سکے ہیں۔زندہ بچنے والے میاں بیوی ہیں انہوں نے بتایا ہے کہ یہ واقعہ منگل کی شب ہوا تھا لیکن ایک روز بعد ملیشیا کے حکام کو اس حادثہ کا علم ہوسکا۔
راحت اور بچاؤ کا کام جاری ہے مگر 24 گھنٹہ تاخیر سے خبر ملنے کی وجہ سے تلاش مشکل ہوگئی ہے۔ بحری امور کے ڈائرکٹر محمد زوبیل مات سوم نے کہا ”اندیشہ ہے کہ 13 افراد ڈوب گئے ہیں جن میں کپتان اور ایک بچہ شامل ہے۔تلاش ابھی جاری رکھی جائے گی کہ شاید کوئی زندہ مل جائے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: 13 indonesians missing in boat tragedy off batu payung in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply