دارالحکومت صنعا میں سعودی عرب کی قیادت والی اتحادی فوج کا فضائی حملہ: 10 ہلاک

صنعا:(رائٹر)یمن کے دارالحکومت صنعا میں سعودی عرب کی قیادت والی اتحادی فوج کے لڑاکا طیاروں نے کل رات فضائی حملہ کر دیا جس میں 9 خواتین اور ایک بچے کی موت ہو گئی جبکہ اس حملے میں متعدد دوسرے افراد بھی زخمی ہو گئے۔ دارالحکومت صنعا کے شمالی ارھاب ضلع کے ایک شخص نے رائٹرکو بتایا کہ ہوائی حملہ مقامی قبائلی رہنما محمدالنکایہ کی رہائش گاہ کو نشانہ بناکر کیا گیا۔
حملے کے وقت متعدد افراد ایک خاتون کی موت کے بعد وہاں تعزیت کے لئے جمع ہوئے تھے۔ مقامی میڈیا میں شائع رپورٹ کے مطابق محمدالنکایہ نامی مقامی قبائلی رہنما یمن کے حوثی تحریک سے وابستہ ہیں۔ سعودی عرب کی قیادت والی اتحادی فوج کے ترجمان نے اس واقعہ پر ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق گذشتہ سال اکتوبر میں سعودی عرب کی قیادت والی اتحادی فوج نے صنعا میں جنازہ کی بھیڑ پر حملہ کر دیا تھا جس 140 لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: 10 killed in yemen air strike in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply