ڈھاکہ کے قریب ایک ٹرک پلٹ گیا،10ہلاک

ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں ضلع میمن سنگھ میں آج صبح ایک ٹرک کے پلٹنے سے کم از کم دس افراد ہلاک ہو گئے اور کئی دیگر زخمی ہو گئے۔ پولیس افسر مامون رشید نے بتایا کہ ڈھاکہ سے 122 کلو میٹر دور سیمنٹ سے لدا ایک ٹرک گہری کھائی میں گر گیا۔ اس حادثے میں 10 لوگوں کی جائے حادثہ پر ہی موت ہو گئی۔
مسٹر راشد نے بتایا کہ حادثے صبح تقریبا چار بجے ہوا۔ مارے گئے لوگوں میں زیادہ تر یومیہ مزدور ہیں۔ حادثے کی وجوہات کا پتہ نہیں چلا ہے۔ غور طلب ہے کہ شاہراہوں کی خستہ حالت، ٹرینوں کے صحیح طرح سے دیکھ بھال نہ ہونے اور ٹریفک ضابطوں کی خلاف ورزی کی وجہ سے بنگلہ دیش میں سڑک حادثات زیادہ ہوتے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: 10 killed as truck overturns at mymensinghs bhaluka in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply