آسٹریلیا کے ایک بازار میں خنجر بردار کے حملے میں ایک ہلاک دو زخمی

سڈنی:آسٹریلیائی شہر سڈنی کے مرکزی تجارتی علاقہ میں ایک خنجر بردار جنونی نے چھرا گھنوپ کر ایک خاتون کو ہلاک اور کم از کم دو دیگر کو زخمی کر دیا۔چین کے قونصل خانہ واقع سڈنی نے ایک بیان میں اس حملے میں ایک چینی کے زخمی ہونے کی بھی تصدیق کی ہے۔ نیو ساو¿تھ ویلز اسٹیٹ کی پولس کے مطابق مقامی وقت کے مطابق دن میں دو بجے یہ اطلاع ملتے ہی کہ ایک شخص یارک اسٹریٹ میں چھرا لیے گھوم رہا ہے ایمرجنسی سروسز جائے وقوعہ پہنچ گئی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر دکھائی گئی تصاویر میں راہگیروں کے ذریعہ قابو کیے جانے سے قبل یہ شخص چھرا لہراتے ہوئے گھومتا دکھائی دے رہا تھا۔ویڈیو میں یہ بھی دکھایا گیا کہ خنجر بردار ایک کار کی چھت پر چڑھ گیااور خود کو ایک کرسی کی آڑ میں بچانے والے شخص کے عین سامنے پہنچ گیا۔بعد ازاں راہگیروں بشمول ایک فائر فائٹر نے پولس کے آنے سے پہلے کرسیوں اور کریٹس کا استعمال کر کے اسے وار کرنے سے روکنے کی کوشش کی۔ اور اسے پولس کے وہاں پہنچنے تک فرار ہونے سے بھی روکے رکھا ۔پولس نے وہاں پہنچ کر اس پر قابو پاکر اسے گرفتار کر لیا۔اس حملہ آور کو مزید حملوں سے روکنے کی کوشش کرنے والے راہگیروں کی آسٹریلیائی وزیر اعظم اسکاڑٹ موریسن نے سوشل میڈیا کے توسط سے خوب تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ سڈنی میں ہونے والی یہ پر تشدد واردات باعث تشویش ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: 1 killed at least 2 including chinese national injured in sydney knife rampage in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.