گوئٹے مالا میں6.9شدت کا زلزلہ، پانچ ہلاک

گوئٹے مالا سٹی:میکسیکو کی سرحد سے متصل جنوبی مغربی گوئٹے مالا میں کل رات آئے زبردست زلزلے سے کم از کم پانچ افراد ہلاک ہو گئے اور ایک چرچ اور پل سمیت کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ امریکی ارضیاتی سروے کی رپورٹ کے مطابق رات تقریباًایک بج کر 30 منٹ پر آئے زلزلے کی شدت ریختر پیمانے پر 6.9 درج کی گئی۔ زلزلے کا مرکز شمال مغربی شہر سین مارکوس میں زمین کی سطح سے 111 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ گوئٹے مالا کے نیشنل ڈیزاسٹر سینٹر کے ترجمان جولیو سانچیز نے بتایا کہ ریٹالہیو میں ایک شخص کی موت ہو گئی اور سین مارکوس میں ایک مکان گر جانے سے ایک خاتون کی دب کر موت ہو گئی۔
اس کے علاوہ زلزلے کے واقعہ کے بعد تین دیگر لوگوں کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہو گئی۔ انہوں نے بتایا کہ زلزلے کے واقعہ کے بعد ریٹالہیو، کیوٹزلٹینانگواور سچیٹیے پیکیوز شہر میں بجلی کی فراہمی ٹھپ ہو گئی۔ سین سیبسٹین میں ایک چرچ کی عمارت گرنے کی اطلاع ہے۔ میکسیکو کے جنوبی صوبے چیاپس میں زلزلے کا اثر پڑا ہے جہاں کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا، تاہم یہاں پر جانی نقصان کی فوری رپورٹ نہیں ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے سال 2012 میں میکسیکو کی سرحد کے قریب گوئٹے مالا کے کنارے پر 7.4 کی شدت والے زلزلے سے کم از کم 48 لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: %da%af%d9%88%d8%a6%d9%b9%db%92 %d9%85%d8%a7%d9%84%d8%a7 %d9%85%db%8c%da%ba6 9%d8%b4%d8%af%d8%aa %da%a9%d8%a7 %d8%b2%d9%84%d8%b2%d9%84%db%81%d8%8c %d9%be%d8%a7%d9%86%da%86 %db%81%d9%84%d8%a7%da%a9 in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply