مصر میں یونٹوں میں واپس جانے والے پولس قافلہ پر دہشت گردانہ حملہ،5 پولیس اہلکار ہلاک

قاہرہ:مصر کے شمالی سینا ئی میں شورش زدہ شہر ا لعریش میں دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کے دہشت گردوں نے اپنی یونٹوں میں واپس جانے والے پولس اہلکاروں کےایک قافلہ پر حملہ کر دیا جس میں کم از کم5پولس اہلکار ہلاک اور تین شہری وسات پولیس کانسٹیبل زخمی ہو گئے۔ محکمہ دفاع اور ہسپتال کے ذرائع نے یہ اطلاع دی۔
ذرائع نے بتایا کہ اس حملے میں پانچوں پولس اہلکاروں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ اس حملے میں سات پولیس کانسٹیبل اور تین شہری بھی زخمی ہو گئے۔ انہیں مختلف اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔ 2011کی بغاوت کے بعد، جس میں سابق صدر حسنی مبارک کو معزول کیا گیا تھا،شمالی سینائی تکفیری بندوق برداروں کے تشدد کا منبع بنا ہوا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: %d9%85%d8%b5%d8%b1 %d9%85%db%8c%da%ba %db%8c%d9%88%d9%86%d9%b9%d9%88%da%ba %d9%85%db%8c%da%ba %d9%88%d8%a7%d9%be%d8%b3 %d8%ac%d8%a7%d9%86%db%92 %d9%88%d8%a7%d9%84%db%92 %d9%be%d9%88%d9%84%d8%b3 %d9%82 in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply