طیارہ حادثے پر روس میں ایک روز کاقومی سوگ، بلیک باکس کی تلاش شروع

ماسکو: روس سے شام جانے والے فوجی طیارہ کے بحیرہ اسود پر حادثے کا شکار ہوجانے کے ایک روز بعد روس میں آج یک روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس حادثے میں فوجی طیارے پر سوار تمام 92 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ ساتھ ہی روسی حکام نے مقامی اتھارٹی کی مدد سے بحیرہ اسود میں ہلاک شدگان کی باقیات کا پتہ لگانے اور طیارے کے بلیک باکس کو برآمد کرنے کےلئے وسیع پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
روسی وزارت دفاع کے طیارے ٹی یو-154 پر درجن بھر فوجی اہلکاروں کے علاوہ درجنوں ریڈ آرمی موسیقار، رقاص اور آرکیسٹرا ممبران سوار تھے، جو شام میں نئے سال کے موقع پر روسی فوجیوں کی تفریح اور حوصلہ افزائی کی تقریبات میں حصہ لینے کے لئے شام کے شہر لاذقیہ جارہے تھے۔
حادثے کا شکار ہونے والے طیارے پر 9 صحافیوں کے علاوہ روسی ملٹری کے اہلکار اور روسی صدر ولادیمر پوتن کی حقوق انسانی مشاورتی کونسل کے اہم رکن الیزاویٹا گلائنکا بھی سوار تھے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: %d8%b7%db%8c%d8%a7%d8%b1%db%81 %d8%ad%d8%a7%d8%af%d8%ab%db%92 %d9%be%d8%b1 %d8%b1%d9%88%d8%b3 %d9%85%db%8c%da%ba %d8%a7%db%8c%da%a9 %d8%b1%d9%88%d8%b2 %da%a9%d8%a7%d9%82%d9%88%d9%85%db%8c %d8%b3 in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply