داعش نے4 ٹیچرزکے سر قلم کیے اور 4فوجیوں سمیت8کو گولی مارکر ہلاک کر دیا

بیروت: دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کے دہشت گردوں نے قدیم شہر تدمر (پالمیرا) میں کم از کم 12 افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔ اس شہر کو انہوںنے دوسری مرتبہ حکومت سے چھینا ہے۔ انسانی حقوق کی شامی رصدگاہ نے اطلاع دی ہے کہ دہشت گر تنظیم نے ایک میوزیم کے سامنے چار افراد کے سر قلم کردیئے۔
ان کے علاوہ شام کے دوسرے مقامات سے پکڑے گئے فوجیوں کو بھی گولی مار کر ہلاک کردیا گیا ان میں سے چار سرکاری فوجی اور چار باغی لڑاکے تھے۔ کچھ ہلاکتیں پالمیرا کے قدیم رومن تھیٹر پرکی گئیں جہاں داعش نے پچھلے سال 25 سرکاری لڑاکوں کو موت کے گھاٹ اتارا تھا۔ داعش نے دسمبر میں سرکار سے دوسری مرتبہ تاریخی شہر پالمیرا پر قبضہ کیا ہے۔ سرکاری فورسیز اور ان کی اتحادی ملیشیا نے 2015 میں ان شہر کو ہارنے کے بعد مارچ میں روسی فضائی طاقت کی مدد سے دوبارہ فتح کرلیا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: %d8%af%d8%a7%d8%b9%d8%b4 %d9%86%db%924 %d9%b9%db%8c%da%86%d8%b1%d8%b2%da%a9%db%92 %d8%b3%d8%b1 %d9%82%d9%84%d9%85 %da%a9%db%8c%db%92 %d8%a7%d9%88%d8%b1 4%d9%81%d9%88%d8%ac%db%8c%d9%88%da%ba %d8%b3 in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply