افغان و اتحادی دستوں کے ڈرون حملوں میں5 طالبا ن ہلاک

کابل: افغانستان کے مشرقی ننگر ہار صوبہ میں علیحدہ ڈرون حملوں میں دولت اسلامیہ فی العراق و الشام خراسان (داعش خراسان) کے کم ا زکم 5انتہاپسند ہلاک ہو گئے۔

افغان فوج کے سیلب کور201سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اتحادی دستوں نے اچین اور خوگیانی اضلاع میں دہشت گرد گروپ کے انتہاپسندوں کے ٹھکانوں پر ڈرون حملے کیے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ تین دہشت گرد اچین کارروائی میں مارے گئے جبکہ دو دیگر خوگیانی ضلع میں ہلاک ہوئے۔

ننگر ہار نسبتاً پر سکون صوبوں میں سے ایک ہے لیکن ادھر کچھ عرصہ سے طالبان اور داعش خراسان کے انتہاپسند صوبہ کے کچھ دور دراز کے علاقوں میں سرگرم ہیں۔

واضح ہو کہ افغان اور اتحادی دستے حکومت مخالف مسلح انتہاپسندوں کو، جو صوبہ میں اپنے پیر پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں، کچلنے کے لیے تسلسل سے فضائی و زمینی کارروائی کر رہے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: %d8%a7%d9%81%d8%ba%d8%a7%d9%86 %d9%88 %d8%a7%d8%aa%d8%ad%d8%a7%d8%af%db%8c %d8%af%d8%b3%d8%aa%d9%88%da%ba %da%a9%db%92 %da%88%d8%b1%d9%88%d9%86 %d8%ad%d9%85%d9%84%d9%88%da%ba %d9%85%db%8c%da%ba5 in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.