اب امریکی میزائل شکن دفاعی نظام نصب کرنا چاہئے:جنوبی کوریائی صدر

سیول:جنوبی کوریا کے نگراں صدر ہوانگ کیو اہن نے کہا کہ شمالی کوریا کی جانب سے آج چار بیلسٹک میزائل ٹیسٹ کے بعد اب امریکی اینٹی میزائل دفاعی نظام کو فوری طور پر نصب کرنا چاہیے۔
شمالی کوریا کی جانب سے اشتعال کی اس کارروائی پر قومی سلامتی کونسل کی میٹنگ کے بعد مسٹر ہوانگ نے کہاکہ ہمیں ٹرمینل ہائی ایلٹی چیوڈ ایریا ڈیفنس کی تنصیبکے کام کو تیزی سے مکمل کرنا چاہیے اور شمالی کوریا کے خلاف دفاعی نظام تیار کرناچاہیے ۔
واضح رہے کہ جاپان کے وزیر اعظم شینزو آبے نے دعویٰ کیا ہے اور جس کی تصدیق امریکہ نے بھی کر دی ہے، کہ شمالی کوریا نے آج صبح چار بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے جن میں سے تین جاپان کے خصوصی اقتصادی خطے میں گرے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: %d8%a7%d8%a8 %d8%a7%d9%85%d8%b1%db%8csouth korea acting president calls for swift deployment of u s anti missile system%da%a9%db%8c %d9%85%db%8c%d8%b2%d8%a7%d8%a6%d9%84 %d8%b4%da%a9%d9%86 %d8%af in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply