ویڈیو: ورلڈ کپ جیتنے کے بعد جب برطانوی کپتان مورگن نے کہا ’ اللہ بھی ہمارے ساتھ تھا‘

نئی دہلی: اتوار کے روز لاڈرز کے میدان پر کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کا فائنل مقابلہ پل پل توازن بدلتا ہوا اپنے سنسنی خیز عروج پر تھا جہاں کھیل سے زیادہ قسمت کا کھیل جاری تھا۔اور اس ڈوبنے ابھرنے کے کھیل میں نیوزی لینڈ کے خلاف انگلینڈ فاتح قرار پایا۔

اس میچ کے اختتام کے بعد پریس کانفرنس میں جب انگلینڈ کے کپتان ایون مورگن سے پوچھا گیا کہ کیا ان کا آئر لک ‘ کا م کر گیا ، جس کے جواب میں مورگن مسکراتے ہوئے کہا کہ’اللہ بھی ہمارے ساتھ تھا۔’

مورگن نے بتایا کہ جب انھوں نے عادل رشید سے بات کی تو انھوں نے کہا کہ ‘یقیناً اللہ ہمارے ساتھ ہے۔’اب اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت تیزی سے عام ہو رہا ہے۔

انھوں نے ٹیم کے تنوع کے بارے میں کہا: ‘در اصل یہی ہماری ٹیم کا افتخار ہے، ہمارا مختلف پس منظر اور ہماری مختلف ثقافت۔۔۔ ہمیں مشکل وقت میں ساتھ رکھتی ہے اور مزاح پیدا کرتی ہے۔’اس ورلڈ کپ میں انگلینڈ کی ٹیم سے زیادہ تنوع کسی دوسری ٹیم میں نہیں تھا۔

انگلینڈ کی ٹیم میں کپتان مورگن سمیت سات کھلاڑی ایسے ہیں جن کی جڑیں انگلینڈ میں نہیں ہیں۔خیال رہے کہ ا نگلش ٹیم میں دو پاکستانی نڑاد کھلاڑی بھی ہیں۔ ان میں سے معین علی کے دادا پاکستان مقبوضہکشمیر کے علاقے میرپور سے نقل مکانی کر کے انگلینڈ آئے تھے لیکن معین علی خود برمنگھم میں پیدا ہوئے۔

معین علی کے علاوہ اس فاتح سکواڈ میں دوسرا نام عادل رشید کا ہے۔ وہی عادل رشید جنھوں نے بقول مورگن انھیں بتایا تھا کہ ’اللہ بھی انگلش ٹیم کے ساتھ ہے۔‘سوشل میڈیا پر ایون مورگن کی تنوع کی خوبصورتی اور اللہ ہمارے ساتھ ہے پر رد عمل جاری ہے۔

Read all Latest viral stories news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from viral stories and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: World cup final we had both allah and irish luck with us eoin morgan in Urdu | In Category: وائرل خبریں Viral stories Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.