ایک خاتون نے بینک منیجر کو بیچ چوراہے پر پیٹا: ویڈیو وائرل

نئی دہلی: صوبہ کرناٹک میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا جس سے ہر کوئی حیران ہے۔ بنگلور سے 260کلو میٹر دور جنوبی کرناٹک کے دونگرے شہر میں ایک خاتون نے بینک منیجر کی سرراہ بیچ سڑک پر جم کر پٹائی کی ۔

اس واقعہ کا ویڈیو اب سوشل میڈیا میں کافی تیزی سے گردش کر رہا ہے۔ خبر ایجنسی اے این آئی کے مطابق بینک منیجر خاتون سے 15لاکھ روپے کا قرض دینے کے عوض جنسی تعلقات قائم کرنا چاہتا تھا ۔

50سیکنڈ کے ا س ویڈیو میں صاف دیکھ جا سکتا ہے خاتون عورت کیسے بینک منیجر کی قمیص کی کالر پکڑ کر بیچ سڑک پر کھینچتی ہے اور ڈنڈے سے پٹائی بھی کرتی ہے،خاتون بینک منیجر کو کھینچتے ہوئے تھپڑ اور لاتوں سے بھی مارنے لگتی ہے ،خاتون نے اسی پر اکتفا نہیں کیا بلکہ اس نے چپلوں سے بھی مارنا شروع کر دیا ۔

Read all Latest viral stories news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from viral stories and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Woman thrashes bank manager for allegedly asking sexual favours to approve loan video goes viral in Urdu | In Category: وائرل خبریں Viral stories Urdu News

Leave a Reply