بائیک سوار رہزن پرس چھیننے کی کوشش میں خاتون کو کئی میٹر تک گھسیٹتے ہوئے لے گئے ، دیکھیں ویڈیو

نئی دہلی:دارلخلافہ دہلی کے جنکپوری علاقے کا ایک لرزہ خیزویڈیو سوشل میڈیا پر خوب عام ہو رہا ہے۔

در اصل سڑک کے کنارے ایک عمر رسیدہ خاتون موبائل فون پر بات کر رہی تھی کہ ایک موٹر سائیکل پر دو نوجوان شخص آئے اور پرس چھیننے کی کوشش کرتے ہوئے اس خاتون عورت کو 20۔30میٹر تک گھسٹتے ہوئے لے گئے۔

اور پرس چھین کر فرار ہو گئے۔ اس واقعہ کا ویڈیو سوشل سائٹوں پر کافی تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔

پولس کے مطابق ’ جمعہ کے روز شام تقریباً چار بجے ، ایک کیب سے اترنے کے بعد53سالہ شوبھا کنور نام کی خاتون جو جنک پوری علاقے کی ایک کالونی میں رہائش پذیر ہیں فون پر بات کر رہی تھیں ۔

انہوںنے بتایا کہ اس پرس میں تقریبا 20ہزار رورپے کی نقدی رقم اور ضروری کاغذات تھے۔ پولس نے معاملہ درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

Read all Latest viral stories news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from viral stories and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Woman dragged by robbers on bike in delhi in Urdu | In Category: وائرل خبریں Viral stories Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.