ترکی:شو میں ایسا سوال پوچھا گیا جس کا جواب سوال میں ہی تھا ، دیکھیں ویڈیو پھرکیا ہو ا

نئی دہلی: ہندوستانی ٹی وی شو ’ کون بنے گا کروڑ پتی‘ کی طرز پرترکی میںبھی شو نشر کیا جاتا ہے جس کا نام’ ہو وانٹ ٹو بی اے ملینر‘(Who Want to Be A Millionaire?) ہے ۔

یہ ٹی وی شو ترکی میں کافی مشہور ہے ۔ترکی کے ا س شو میں کچھ ایسا ہوا جس نے ہر کسی کو حیران کر دیا ۔ ترکی میں نشر ہو رہے اس شو کے ہاٹ شیٹ پر بیٹی ایک لڑکی سے سوال پوچھا گیا ، جس کا جواب ہی سوال میں تھالیکن لڑکی نے اس کے لئے اپنے دماغ کو ہر طرف دوڑا یا اور کافی دیر تک سوچنے لگی جسے دیکھ شو کے اینکر نے اپنے سر پکڑ لئے ۔

اب اس شو کا ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔ شو میں جو سوال پوچھا وہ تھا ” گریٹ وال آف چائناکہاں ہے “(Great Wall Of Cina) کہا ں ہے؟اس سوال کے چار متبادل تھے:”چین،ہندوستان،جنوبی کوریا اور جاپان“۔ج

س کے لئے اس لڑکی نے2لائف لائن کا استعمال کیا ۔ ہاٹ شیٹ پر بیٹھی ایکنومک گریجویٹ 26سالہ سو ایام نے سوال دیکھنے کے بعدکہا مجھے سوال کے جواب معلوم ہیں لیکن میں لائف لائن لینا چاہتی ہوں۔

پہلی لائف لائن سے مطمئن نہ ہونے پر اس لڑکی نے دوسری لائف لان لی ، اور اس کے بعد انہیں یہ معلوم ہوا کہ گریٹ وال آف چائنا تو چین میں ہی ہے۔ تب جا کے وہ شو سے باہر ہونے سے بال بال بچ گئیں۔

Read all Latest viral stories news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from viral stories and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Who wants to be a millionaire turkish girl confused on great wall of china question in Urdu | In Category: وائرل خبریں Viral stories Urdu News

Leave a Reply