رونالڈو تو ہمارے چوک پر چھولے بھٹورے بیچ رہا ہے ، دیکھیں ویڈیو

نئی دہلی: ان دنوں فیفا ورلڈ کپ 2018کا خمار دنیابھر میں سر چڑھ کر بول رہا ہے، فٹبال کے اس بخار کی زد میں آنے سے ہندوستان بھی کیسے بچ سکتا ہے۔ بالی ووڈ سے لیکر ٹیلی ویژن تک اور عام زندگی میں بھی فٹبال کی ککس کی دھوم مچی ہوئی ہے۔
فٹبال کی دنیا کے مشہور کھلاڑی رونالڈو، میسی اور نیمارجیسے کھلاڑیوںپر سب کی نگاہیں ٹکی رہتی ہیںایسے میں اگر ٹھیٹ دیسی اور وہ بھی ہریانوی فٹبال میچ دیکھنے لگیں تو کیسا ہوگا ؟ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کافی وائرل ہو رہا ہے جس کو للت مداح گروپ نے پوسٹ کیا ہے۔
اس ویڈیو کا عنوان ہے ” وین دیسی واچڈ فیفا ورلڈ کپ “ (جب دیسی لوگوں نے فیفا ورلڈ کپ دیکھا)ہے۔ تقریباً 8منٹ کے اس ویڈیو میں زبردست طریقے سے فٹبال کے نام پر کامیڈی کی گئی۔ یہ ویڈیو یوٹیوب پر خوب چھارہا ہے اسے کئی لاکھ بار دیکھا جا چکا ہے۔

Read all Latest viral stories news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from viral stories and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: When desi watched fifa world cup in Urdu | In Category: وائرل خبریں Viral stories Urdu News

Leave a Reply