ایک سکھ پولس اہلکار کا ایک معذور کشمیر بچے کو اپنے ہاتھوں سے کھانا کھلانے کا ویڈیو سوشل میڈیا میں وائرل

نئی دہلی: ان دنوں جہاں ماہ رمضان کی دھوم پوری دنیا میں ہے وہیں جمو ں کشمیر پولس کادل جیت لینے والا ایک ویڈیو سوشل میڈیا میں کافی وائرل ہو رہا ۔

اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ رمضان کے اس مقدس مہینے میں ایک سکھ پولیس اہلکار ایک معذور بچے کو کتنی محبت سے اپنے ہاتھ سے کھانا کھلارہا ہے۔

انسانی ہمدردی کے اس ویڈیونے سوشل میڈیا میں تہلکہ مچا رکھا ہے۔ اس ویڈیو کی خاص بات یہ ہے کہ جس بچے کو پولیس اہلکار کھانا کھلا رہا وہ بچہ ذہنی اور جسمانی طور سے معذو ر ہے۔ اب اس واقعہ کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کافی عام ہو رہا ہے ۔

اس پولس اہلکار کا نام اقبال سنگھ بتایا جا رہا ہے۔ جموں کشمیر پولس نے بھی اس ویڈیو کو اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ’ وی کیئر یعنی ہم خیال رکھتے ہیں ۔

سوشل میڈیا میں اس پولس اہلکار کی خوب تعریف ہو رہی ہے۔ ایک صارف نے اس پولس جوان کی تعریف میں لکھا’ انسانیت کا کوئی مذہب نہیں ہوتا ۔ لوگ پولس اہلکار کی انسانیت نوازی کی زبردست ستائش کر رہے ہیں ۔

Read all Latest viral stories news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from viral stories and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Watchjammu and kashmir cop feeds boy wins hearts in Urdu | In Category: وائرل خبریں Viral stories Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.