میچ ہار کر بھی دھونی کا امپائر سے گیند لیناسبھی کو حیرت میں ڈال گیا:دیکھیں ویڈیو

نئی دہلی: منگل کے روز ہیڈنگلی میں انگلستان کے خلاف تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں شکست کے بعد ہندوستان کے وکٹ کیپر بلے باز مہندر سنگھ دھونی نے امپائر سے گیند لے کر اپنے پرستاروں میں سنسنی دوڑا دی اور ہر کوئی یہ قیاس آرائی کرنے لگا کہ اس شکست اور آخری دونوں ون ڈے میچوں میں ان کی سست بلے بازی پر بھپتیاں کسے جانے سے دل برداشتہ ہو کر دھونی کرکٹ کے تمام فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے ہیں۔

اس قیاس آرائی کے باعث ہی امپائر سے گیند لینے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔ ایک ہاری ہوئی ٹیم کے کسی معروف کھلاڑی کا امپائر سے گیند لینا یا اسٹمپ اکھاڑ کر ساتھ لے جانا کئی شبہات کو جنم دیتا ہے ۔ لیکن دھونی نے یہ کہہ کر شبہ دور کر دیا کہ چونکہ گیند سوئنگ نہیں کر رہی تھی اس لیے کوہلی اور دھونی گیند کا معائنہ کرنا چاہتے تھے۔لہٰذا ریٹائرمنٹ کی قیاس آرائیاں نہ کی جائیں۔

Read all Latest viral stories news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from viral stories and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Watch videodhoni keeps match ball in Urdu | In Category: وائرل خبریں Viral stories Urdu News
What do you think? Write Your Comment