سکھ پولس آفیسر نے مسلم نوجوان کو مشعل ہجوم کے ہاتھوں مارے جانے سے بچایا :دیکھیں ویڈیو

دہرادون: سوشل میڈیا میں ایک ویڈیو بڑے پیمانے پر وائرل ہو رہا ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیسے ایک سکھ پولس آفیسر نے جان پر کھیل کر ایک مسلم نوجوان کو ہجومی تشدد سے بچایا۔

یہ واقعہ اترا کھنڈ کے رام نگر میں منگل کو اس وقت پیش آیا جب رام نگر جم کاربیٹ پارک کے ایک مندر کے قریب بھیڑ نے ایک مسلم شخص کواپنی ہندو گرل فرینڈکے ساتھ پکڑ لیا اور اس کو زدو کوب کرنا شروع کر دیا۔

تبھی گگن دیپ سنگھ نا م کا ایک سکھ پولس آفیسر وہاں پہنچ جاتا ہے اور اس خدشہ سے کہ کہیں یہ ہجوم اس نوجوان کو پیٹ پیٹ کر ہلاک نہ کر دے اس مسلم لڑکے کو اپنے جسم سے چپکا کر بھیڑ سے بچا کر لے جاتاہے۔ ویڈیو میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ مسلم نوجوان مشتعل بھیڑ کے عتاب سے خود کو بچانے کے لئے کس طرح اپنے آپ کو پولس آفیسر گگن دیپ کے حوالے کر دیتا ہے ۔

ویڈیو میں صاف نظر آرہا ہے کہ کس طرحمسلم لڑکے کو پولس آفیسر اپنے جسم سے چپکا کر بھیڑ سے بچا کر لے جاتاہے بھیڑ اسے مارنے کی کوشش کرتی ہے۔اور گگن دیپ کا ساتھی پولس افسر ہجوم کو گگن اور اس مسلم لڑکے سے دور رکھنے کی کوشش کرتاہے۔ بعد میں وہاں موجود اکٹھا بھیڑ نے پولس کے خلاف نعرے بازی کی۔

Read all Latest viral stories news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from viral stories and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Watch sikh police officer shields muslim man from lynch mob in uttarakhand hailed on twitter in Urdu | In Category: وائرل خبریں Viral stories Urdu News

Leave a Reply