سنیل گواسکر نے 6سال پہلے ہی عمران خان کے وزیر اعظم بننے کی پیش گوئی کر دی تھی ، ویڈیو وائرل ہوا

نئی دہلی: ایشا کپ کرکٹ کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی تیزی سے عام ہونے لگا ہے جس میںمشہور و معروف ہندوستانی سابق کرکٹر سنیل گواسکر نے کئی سال پہلے ہی پیشنگوئی کر دی تھی کہ عمران خان عنقریب پاکستان کے وزیر اعظم بن سکتے ہیں۔

گواسکر نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ کے ساتھ ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلے جا رہے ایک ون ڈے میچ میں کمینٹری کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان ملک پاکستان کے اگلے وزیر اعظم ہو سکتے ہیں۔

کمینٹری باکس میں گواسکرکے ساتھ رمیز کی بات چیت میں عمران خان کا ذکر ہو رہا تھا جس میں رمیز راجہ نے عمران خان کا مذاق اڑایا ، تبھی کرکٹر سنیل گواسکر نے ان سے کہا کہ محتاط رہئے جس کا مذاق آپ ٹی وی پر بنا رہے ہیں وہ آئندہ کسی وقت پاکستان کا وزیر اعظم بھی بن سکتا ہے۔ مزید سنیں ویڈیو کی زبانی ۔

Read all Latest viral stories news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from viral stories and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Watch imran khan could be the next prime minister of pakistan sunil gavaskars prediction turns true in Urdu | In Category: وائرل خبریں Viral stories Urdu News

Leave a Reply