وراٹ کوہلی حیدرآبادی بریانی کھانے فاسٹ بولر محمد سراج کے گھرپہنچے: ویڈیو دیکھیں

رائل چینلجرز بنگلور کے کپتان وراٹ کوہلی اور ان کی ٹیم کے کچھ کھلاڑی حیدرآبادی ڈشز خاص طورپر بریانی کے کس قدر شوقین ہیں اس کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ گذشتہ دنوں سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف اہم میچ سے ایک روز قبل کوہلی ساتھی کھلاڑیوں کو لے کر ٹیم کے حیدرآبادی کھلاڑی فاسٹ بولر محمد سراج کے ٹولی چوکی میں واقع معمولی سے گھر پہنچے اور فرش پر بیٹھ کرسیر ہو کر بریانی کھائی۔

اس موقع پر انہوں نے پتھرکا گوشت،مٹن قورمہ ،خوبانی کا مرتھا اور ڈبل کا میٹھا بھی بڑے شوق سے کھایا۔یہ تمام کھلاڑی تقریباً دو گھنٹے تک سراج کے گھر پر رہے اور فرش پر پیر پھیلا کر قیلولہ کرنے کے ساتھ ساتھ ممبئی انڈئنز اور کولکاتا نائٹ رائیڈرز کا میچ دیکھا۔

Title: virat kohli visits mohammed sirajs home for hyderabadi biryani | In Category: وائرل خبریں  ( viral-stories )

Leave a Reply