موبائل فون نے لڑکی کو موت کے منھ میں ڈھکیلا،مسافروں نے موت کے جبڑے سے چھین لیا:ویڈیو دیکھیں

نئی دہلی: شہر ممبئی کے لوکل ٹرین میں رونگٹے کھڑے کر دینے والے ایک واقعہ کا ایک ویڈیو اس وقت سوشل میڈیا پر کافی تیزی سے وائرل ہو رہا ہے ۔ یہ واقعہ ممبئی کے گھاٹ کے اوپر اور بیکھرولی اسٹیشن کے درمیان پیش آیا ہے۔

در اصل تھاڑ کی رہنے والی ایک 17سالہ لڑکی لوکل ٹرین میں دروازے کے بہت قریب کھڑی تھی اور سفر کے دوران وہ موبائل فون پر بات کررہی تھی تبھی لڑکی کا جسمانی توازن بگڑ گیا اور وہ ٹرین سے باہر گر گئی۔

خوش قسمتی سے جب یہ حادثہ پیش آیاوہاں موجود دوسرے مسافروں نے اس لڑکی کی ٹی شرٹ فوراًٍ پکڑ لی اور اس کو بحفاظت ٹرین میں کھینچ لیا ، جس سے اس کی جان بچ گئی۔

عینی شاہدین کے مطابق لڑکی کو زیادہ چوٹ نہیں آئی ۔ پولس کے مطابق اس لڑکی شناخت کر لی گئی ہے اور وہ ممبئی کے دیوا کی رہنے والی ہے۔

لڑکی نے پولس کو بتایا کہ میں سفر کے دوران فون پر بات کر رہی تھی تبھی میرا پیر پھسل گیا اور میں نیچے کی طرف گر گئی۔

Read all Latest viral stories news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from viral stories and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Viral video mumbai girl falls off running train in Urdu | In Category: وائرل خبریں Viral stories Urdu News
What do you think? Write Your Comment