کرشمہ: ایک سال کی بچی کا سوئمنگ کرنے کا ویڈیو وائرل

نئی دہلی: بچوں کے بارے میں ایسا کہا جاتا ہے کہ بچے فرشتے جیسا ہوتے ہیں اور وہ کرشمہ کر سکتے ہیں جس کا کبھی کسی نے تصور بھی نہیں کیا ہوتا ہے۔

ایسا ہی ایک ویڈیو فلوریڈا کے ایک بچی کا سوشل میڈیا میں بہت عام ہو رہا ہے۔در اصل ایک سال کی معصو م بچی کسی سہارے کے بغیر کمال کی سوئمنگ کرتی دکھائی دے رہی ہے۔ ویڈیو میں بچی کو پانی کے اندر بیک ۔ اسٹروک ، فرنٹ کرال اور اسپن کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس طرح سے ایک ننھی بچی کا سوئمینگ کرنا کسی کرشمہ سے کم نہیں ہے۔ اس معصوم بچی کا یہ ویڈیو سوئمنگ کا ویڈیو سوشل میڈیا کافی تیزی سے وائر ہو رہا ہے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق فلوریڈا کے گریس فنیلی اپنے بچوں کو چھوٹی عمر سے ہی سوئمنگ سیکھانا چاہتی تھیں تاکہ بچپن سے ہی بچے پانی میں رہ کر بھی کانفیڈنٹ محسوس کریں۔ گریس فنیلی کی دو بیٹیاں ہیں ایک کی عمر 3سال اور دوسری ایک سال ہے۔

حیران کن بات یہ ہے کہ گریس فنیلی نے اپنی دونوں بیٹیوں کو سوئمینگ میں ماسٹر بنا دیا ہے۔ دونوں بچیوں نے صرف 9مہینے میں ہی سوئمنگ سیکھی ہے ۔ ویڈیو میں گریس فنیلی کی چھوٹی بیٹی سوئمنگ کرتے دیکھائی دے رہی ہیں ۔

گریس کے مطابق 6مہینے کی عمر کے بچے سوئمنگ سیکھ سکتے ہیں ، وہ دنیا کے سبھی والدین کو یہ پیغام دینا چاہتی ہیں کہ سوئنمنگ سبھی بچوں کو اسے سیکھنا چاہئے۔ بچوں کی کم عمری میں ہی پانی میں سکون محسوس کرنا آنا چاہئے تا کہ ضرورت پڑنے پر وہ اپنیحفاظت خود کر سکیں۔

Read all Latest viral stories news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from viral stories and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Video of this one year old baby swimming like a pro is going viral in Urdu | In Category: وائرل خبریں Viral stories Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.