دوبئی میں پاکستانی نے ہندوستانی قومی ترانہ گایا:ویڈیو وائرل

دوبئی: رواں ایشیا کپ ٹورنامنٹ میں اگرچہ ہند پاک کے درمیان پہلا میچ ہندوستان کی شاندار کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا لیکن اس سے وابستہ یادیں ابھی تک انٹرنیٹ صارفین اور سوشل میڈیا کا استعمال کرنے والوں کا تعاقب کر رہی ہیں۔

ان میں واقعات کی شکل میں جو یادیں زیادہ نمایاں ہیں ان میں ایک میں ہندوستانی لیفٹ آرم اسپنر یجوندر چاہل نے میچ کے دوران روایتی حریف کے بلے باز عثمان خان کے جوتوں کے تسمے کس کر پاکستانیوں کے دل جیت لیے۔

ابھی یہ یاد تازہ ہی تھی کہ ایک پاکستانی نے پورے جوش کے ساتھ ہندوستانی قومی ترانہ ”جن گن من “گا کر دونوں ملکوں کے امن کے متوالوں کو اپنا گرویدہ بنا لیا۔

اس کے ویڈیو کو امن کے پیامبر گروپ ”وائس آف رام“ نے بھی خوب شئیر کیا ہے۔

Read all Latest viral stories news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from viral stories and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Video of pakistani man singing indian national anthem during asia cup match goes viral in Urdu | In Category: وائرل خبریں Viral stories Urdu News
What do you think? Write Your Comment