گردوارہ میں ایک مسلمان کے نماز اداکرنے کا ویڈیو سوشل میڈیا میں وائرل ہوا

نئی دہلی: ملیشیا کا سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کافی عام ہو رہا اور ساتھ ہی ساتھ اس ویڈیو کو کافی پسند بھی کیا جا رہاہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک اور ٹوئٹر پر یہ ویڈیو بہت تیزی سے وائرل ہو رہا ، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص گوردوارے میں نماز ادا کر رہا ہے۔

ویڈیو میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ گوربانی کا پاٹھ ہو رہا ہے اور پیچھے ایکطرف ایک شخص نماز پڑھ رہا ہے۔

اس ویڈیو کو سکھ انسائڈ نام کے فیس بک پیج پر پوسٹ کیا گیا ، ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے ” ایک مسلم بھائی نے Bercham کے Ipohکے گوردوارے میں نماز ادا کی، شائد ان کو مسجد نہیں ملی ہوگی اس لئے انہوں نے گوردوارے میں نماز ادا کی، خدا ایک ہے “۔

اس ویڈیو کی سوشل میڈیا میں کافی تعریف ہو رہی ہے اور لوگ اسے خوب پسند کر رہے ہیں۔

Read all Latest viral stories news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from viral stories and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Video of man offering namaz inside gurdwara goes viral in Urdu | In Category: وائرل خبریں Viral stories Urdu News

Leave a Reply