گول کرتے ہی فٹبالر نے اسٹیڈیم میں ہی گرل فرینڈ کو شادی کا پیغام دے دیا: ویڈیو دیکھیں

نئی دہلی: ونیزویلا کے ایک فٹبال کھلاڑی کا ایک ویڈیو ،جس میں اس کو کھیل کے دوران ہی اپنی گرل فرینڈ کو شادی کا پیغام د یتے دکھایا گیا ہے، ان دنوں سوشل میڈیا میں کافی وائرل ہو رہا ہے۔

کھلاڑی ایڈورڈ بیلو ،جو سی ڈی انٹوفگاستا کے لئے فارورڈ کی پوزیشن پر کھیلتے ہیں،ایک میچ کے دوران دوسرے منٹ میں ہی خوبصورت گول کرنے کے بعد خوشی سے ناچتے جھومتے سیدھے اسٹینڈ پر اپنی گرل فرینڈ کے پاس پہنچے اور گھٹنے کے بل بیٹھ کرشادی کا پیغام دے دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گول کرنے کے بعد فوراً ایڈورڈ کوکوچنگ اسٹاف سے انگوٹھی ملی جسے لے کر وہ سیدھے گر ل فرینڈ کو پرپوز کرنے کےلئے پہنچ گئے ۔

جیسے ہی فٹبالر نے پرپوز کیاتو گرل فرینڈ نے ہاں کر دیا ساتھ ہی لڑکی نے فٹبالر کا بوسہ بھی لیا۔ وہاں موجودسبھی لوگوں نے مبارک باد دی اور اس کے بعد کھلاڑی واپس میدان پر پہنچ گئے اور میچ جاری رہا۔

Read all Latest viral stories news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from viral stories and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Venezuela striker eduard bello celebrates goal by proposing to girlfriend in the stands in Urdu | In Category: وائرل خبریں Viral stories Urdu News

Leave a Reply