اپنوں میں عید ۔۔۔ویڈیوکے بعدچاند نواب کا اب پان کھاتے رپورٹنگ کرنے کا نیا ویڈیو وائرل ہوا

نئی دہلی: “اپنوں میں عید منانے “ کے حوالے سے2008میں رپورٹنگ کر کے سوشل میڈیا پر خوب نام کمانے والے ٹی وی رپورٹر چاند نواب اورسلمان خان کی فلم ”بجرنگی بھائی جان “میں اداکار نواز الدین کو ان کے انداز اور لب و لہجہ میں رپورٹنگ کرتے ہم دیکھ چکے چاند نواب کی رپورٹنگ کا ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے، اس بار اس نئے ویڈیو میں چاند نواب اپنے ناظرین کو یہ بتانے کی کوشش کررہے ہیں کہ کراچی اور پان پر میاں محمد شہباز شریف کے دئے گئے بیان پر لوگوں میں غم و غصہ ہے۔
تاہم وہ اس نئے ویڈیو میں بھی اپنا جملہ بمشکل مکمل کرپاتے ہیں اور بار بار اسے اسی طرح دوہراتے نظر آتے ہیں جیسے ”اپنوں میں عید کی رپورٹنگ کرتے وقت لوگوں کے بار بار سامنے آجانے ان کے فریم کے اندر تک سے گذرنے والے لوگوں کو ٹوکنے اور روکنے کے باعث اپنا جملہ دوہراتے ہیں لیکن اس بار ایسا نہیں ہے ۔چاند نواب کے بیک گراونڈ میں ایک پان کی ایک شاندار دکان بھی ہے۔

دیکھیں ویڈیو

Read all Latest viral stories news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from viral stories and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Tv reporter chand nawab is back and he still cant finish his damn line in Urdu | In Category: وائرل خبریں Viral stories Urdu News

Leave a Reply