وہ انسان ہوکر بھی گھوڑے کی طرح دوڑ اور چھلانگ لگا سکتی ہے : ویڈیو وائرل

نئی دہلی: ناروے کی ایک خاتون کا ویڈیو ان دنو ں سوشل میڈیا میں اس قدر تیزی سے عام ہورہا ہے جو اپنے ایک انوکھے ہنر کی بدولت انٹرنیٹ سنسنی بن گئی ہے۔

جی ہاں! عائلہ کرسٹنی نام کی خاتون بالکل گھوڑے کی طرح دوڑ سکتی ہیں اور چھلانگ بھی لگا سکتی ہیں۔ عائلہ کے اس ہنر کا ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر شئیر کرتے ہی کافی تیزی سے وائرل ہوگیا اور راتوں رات وہ انٹرنیٹ سنسیشن بن گئیں۔

ویڈیو میں ہم صاف دیکھ سکتے ہیں کہ وہ ایک کھیت میں نہ صرف گھوڑے کی طرح چلتی ہوئی نظر آ رہی ہیں بلکہ چھلانگ بھی لگا رہی ہیں بلکہ عائلہ جس خوبصورتی اور صفائی سے لکڑی کی بنچ پر چھلانگ لگاتی دکھائی د دے رہی ہیں وہ قابل تعریف ہے۔

انسائڈرڈاٹ کام سے بات کرتے ہوئے عائلہ کرسٹنی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ چار سال کی عمر سے اس ہنر کو سیکھ رہی ہیں ۔ انہوںنے کہا ’ میں جب چار سال کی تھی تب مجھے کتے بہت پسند تھے اور میں ان جیسا بننا چاہتی تھی ، تو جب مجھے معلوم ہوا کہ مجھے گھوڑے پسند ہیں تو میں وہی کرنے لگی جو آج سب دیکھ رہے ہیں۔ “

Read all Latest viral stories news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from viral stories and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: This woman from norway is an internet sensation for a very bizarre reason running like a horse in Urdu | In Category: وائرل خبریں Viral stories Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.